مستقبل کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، نواز شریف

39
party meeting

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہےکہ لاہور کے فیوچر پلانز میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا گیا، بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے نواز شریف نے کہاکہ ہم نے ملک میں بہت سے منصوبے بنائے تھے، لیکن کچھ لوگ ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن گئے، پنجاب دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید پروجیکٹ پر کام ہورہاہے، بہت جلد عوام کو ریلیف ملے گا، ملک میں بدامنی کا خاتمہ کرکے خوشحال پاکستان کے سفر پر گامزن ہونگے۔