کراچی کا سب سے بڑا مافیا کے الیکٹرک ہے: اسد عالم نیازی

247

پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے رکن اسد عالم نیازی نے کہا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مافیا کے الیکٹرک ہے۔

قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے رکن اسد عالم نیازی کا کہنا تھا کہ سو فیصد بل دینے والوں کو بھی سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، 10 روپے بجلی کا یونٹ صرف تین ماہ میں بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ معمول ہے، عوام شدید گرمی کے موسم میں بلبلا رہے ہیں۔