کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے جیوانی میں ایک کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر گوادر (بلوچستان) کے علاقے جنرل ایریا کلڈان جیوانی میں کارروائی کی گئی ، اس دوران سنگل کیبن گاڑی سے 1176 کلوگرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد کر لی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی چرس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 19.62 ملین ڈالرہے جو پاکستانی کرنسی میں اربوں روپے بنتی ہے۔ کوسٹ گارڈز نے گاڑی اور منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔