اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آج 4 جون سے شروع ہونے والا دورۂ چین 8 جون کو اختتام پزیر ہو گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژا لیجی سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ٹیم بھی چین روانہ ہوئی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ ،وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ،وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک ، سیکرٹری خارجہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر افسران موجود ہیں، وزیرِ اعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔