اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ پیداواری کارکردگی کے حصول کے لیے چینی تاجروں سے کاروبار کرنے کے طریقے سیکھنے چاہئیں،پاکستان اور چین کے درمیان تجارت صرف اشیا اور خدمات تک محدود نہیں ہونی چاہیے،سی پیک کے دوسر ے مرحلے میں ہماری توجہ برنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ہماری توجہ برنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانے پر مرکوز ہے، پاکستانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ پیداواری کارکردگی کے حصول کے لیے چینی تاجروں سے کاروبار کرنے کے طریقے سیکھنے چاہئیں،پاکستان میں کاروبار کرنے والے ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں اس لیے انہیں معاشی بحالی کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی تاجروں کو چاہیے کہ وہ تجارت اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے سی پیک فیز 2 کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔