بجٹ میں کوئی ٹیکس لگایا تو صورتحال کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگی، اسد قیصر

246
judicial commission

اسلام آباد : تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنمااسد قیصر  کا کہنا ہےکہ اگر بجٹ میں فاٹا اور پاٹا پر کوئی ٹیکس لگایا گیا تو  امن و امان کی ایسی صورتحال بنے گی  جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگی،  قبائلی اضلاع بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

اسد قیصر نے کہاکہ  افغانستان کے ساتھ   تجارت کی بند ش  نے قبائلی عوام کی معاشی شہ رگ توڑ دی ہے، ہم کبھی اسمگلنگ کی حمایت نہیں کرتے مگر یہاں روزگار بند کرکے لوگوں کو بغاوت پر اکسایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت چمن میں دھرنا بیٹھا ہے، ابھی ماحول یہ ہے کہ نہ ان کے دھرنوں کے ساتھ کوئی بات کر رہا ہے اور افغانستان کے ساتھ جو تجارت بند ہے،  ہمارا مطالبہ ہے کہ دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔