کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقوں ڈیفنس، کورنگی، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور دیگر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے مرکز ، گہرائی شدت سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں، تاہم شہریوں کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک محسوس ہوئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اطلاعات کی فی الحال تصدیق نہیں کی جا سکتی، اس حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔