شہری نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو لاھور ہائیکورٹ میں چینلج کر دیا

287
Petrol prices

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کی ہدایت کی خلاف ورزی پرشہری نے لاہور ہائی کورٹ  رجوع کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی وزیراعظم کی سفارش کو نظر انداز کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ پیٹرولیم کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود وزارت خزانہ نے صرف 4.74 روپے فی لیٹر قیمت میں کمی کی گئی ۔

شہری اظہر صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ وزارت خزانہ کو وزیراعظم کی سفارشات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیا جائے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ پیٹرول کی قیمت میں مزید 15.4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔

تاہم وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں 4.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی۔

4.74 روپے کی کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 268.36 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 3.86 روپے کم ہو کر 270.94 روپے فی لیٹر ہو گئی۔