کراچی میں جاری ہیٹ ویو کی لہر ختم

249
Good news for citizens

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی لہر بالآخر ختم ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 4 دنوں سے کراچی کو گھیرے ہوئے ہیٹ ویو کی لہر ختم ہو گئی، اس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویٹ ویو کے دوران اہل کراچی کو 4 دن تک  ناقابل برداشت گرمی اور حبس نے گھیرے رکھا۔ ہیٹ ویو کے  پہلے دن درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکا تھا جب کہ نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے محسوس ہونے والی گرمی ، ریکارڈ کی گئی شدت سے زیادہ تھی۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 15 روز تک کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ اس دوران شہر کا درجہ حرارت 34 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے اور دیہی سندھ کے اضلاع میں 4 جون تک گرمی کی شدت میں کمی رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 4 جون کے بعد دیہی سندھ کے اضلاع گرمی کی لہر(ہیٹ ویو)کی لپیٹ میں آئیں گے۔