حیدر آباد سلنڈر دھماکا: مزید 2 افراد جاں بحق، تعداد 9 ہو گئی

2099

حیدر آباد: سلنڈر دھماکے میں  زخمی 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق زیرِ علاج مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ آج صبح 10 سالہ اذان ولد شاکر اور 35 سالہ ذوالفقار ولد محمد عمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اذان 100 فیصد جب کہ ذوالفقار 98 فیصد جھلسے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے 14 زخمیوں کا سول اسپتال کے بزنس وارڈ میں علاج جاری ہے۔