پشاور: سکیورٹی فورسز  کا آپریشن، سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل

249

 راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں   انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کے دوران  سرغنہ سمیت دو دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا جبکہ   2 دیگر زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں سے بھاری  ہتھیار ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آپریشن 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر  انداز میں پتہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی  ہلاک ہوگئے  جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک  ہونے والے  دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔