تہران:ایران نے ہیلی کاپٹر حادثے میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف نے گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے کی دوسری رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے اور پرزہ جات کے ٹیسٹ کے نتائج کے علاوہ جائے وقوعہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے تخریب کاری کا اندیشہ ہو، ہیلی کاپٹر دوران پرواز موسم کی خرابی کے باعث تکنیکی مسئلے کی وجہ سے حاد ثے کا شکار ہوا۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے ساتھیوں سمیت آذربائیجان صوبے کے دارالحکومت تبریز سے واپسی پر موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی تھے۔