گیس ختم ہو رہی ہے، سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

237

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل پی جی کا استعمال اس لیے بڑھ رہا ہے کہ گیس ختم ہو رہی ہے، مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک پیٹرول پمپ لگانے میں 3 سال لگ جاتے ہیں، ریفائنری پالیسی 8 سال سے لٹکی ہوئی ہے، توانائی کے شعبے کی ڈی ریگولیشن کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قیمت یکساں ہونی چاہیے،توانائی کے بحران کا سب کو علم ہے مگر بروقت فیصلے نہیں کیے جاتے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سرکاری افسران سرمایہ کاروں پر اعتماد نہیں رکھتے، وہ ان کو پیسہ بنانے والے سمجھتے ہیں، مسائل کا سب کو علم ہے اب فیصلوں کا وقت ہے۔