تحریک انصاف نے انتخابی نشان کی واپسی کیلیے عدالت میں درخواست دیدی

191
criminals

لاہور:پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن  کا اختیار لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اور دیگر کی جانب سے عدالت عالیہ لاہور میں دائر کی گئی درخواست  میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے سیکشن 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا  اور عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215، 209 اور 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف ای سی پی کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔