کراچی پورٹ پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا۔
کنٹینر بردار غیر ملکی بحری جہاز ایم ایس سی ANNA کراچی پورٹ کے گہرے پانی کے ٹرمینل ساؤتھ ایشیا پاکستان پر لنگر انداز ہوا ہے، اس جہاز کی طوالت 400 میٹر اور گنجائش 19 ہزار 368 ٹی ای یوز ہے۔
قبل ازیں 19 مئی 2020ء کو بھی اس وقت تک تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز ہانگ کانگ ایکسپریس لنگر انداز ہوا تھا، جس کی طوالت 366.50 میٹر اور گناجئش 14 ہزار ٹی ای یوز تھی۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق جمعرات کے روز جہاز کے استقبال کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کراچی پورٹ پر کیا جائے گا، جس میں حکام اور اہم حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔
مذکورہ جہاز 19 ہزار کنٹینرز لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد جہاز سے کنٹینرز اتارنے کی کاروائی شروع ہو جائے گی۔