دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشیں جاری ہیں، بارشوں کے نتیجے میں کئی جگہوں پر لینڈ سلائنڈنگ ہوئی ہے ، جس میں 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری بارشوں نے کئی علاقوں کو زیر آب کردیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے، بھارتی بلدیاتی اداروں کی جانب سے وقت پر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کئی جانوں کو نقصان ہوا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر رکھی تھی ، جس کے باوجود بھارتی ضلعی انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہ کیے۔