صوبائی وزیر کا پولیس اور بیورو کریسی کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کا مطالبہ

401

پشاور:صوبائی وزیر کے پی کے نے صوبے میں پولیس اور بیورو کریسی کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ صوبے میں بیورو کریسی اور پولیس سے وابستہ افراد کے ٹک ٹاک ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ  پولیس والے اپنی کارروائی کی ویڈیوز ٹک ٹاک ایپ پر ڈالتے ہیں۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر پولیس اور بیوروکریسی میں ٹاک ٹاک کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے رولنگ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قیام امن کے لیے جو 140 ارب روپے مختص ہیں، یہ رقم کارکردگی کی بنیاد پر دی جائے۔