دوران عدت نکاح کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

246

اسلام آباد:دورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کے کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ عدالت کل سنائے گی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کررکھا ہے اور عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 29 مئی کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس پرعدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔