اسلام آباد:سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور نواز شریف کیلئے یہ مشکل ہو گیا ہے کہ ان سے بیانیہ بن نہیں رہا،اب اگر (ن) لیگ اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بناتی ہے تو وہ پی ٹی آئی کی بی ٹیم لگیں گے۔
سابق گونر سندھ نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی،(ن) لیگ کے لوگوں میں یہ سوچ ہے کہ اس صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ سے بگاڑنی نہیں چاہیے،ان سوالات کے پیش نظر نواز شریف نے اپنی تقریر میں جنرل باجوہ کا نام نہیں لیا، وزیراعظم شہباز شریف کو عدلیہ سے خطرہ ہے اس لئے وہ ان کے خلاف بولے۔
محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر مجھے سمجھ نہیں آئی،نواز شریف 90کی دہائی سے باہر ہی نہیں نکلتے، نواز شریف کو یہ نہیں پتہ کہ پاکستان کے عوام کیا توقع کرتے ہیں۔