محکمہ موسمیات کی کراچی میں یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیشگوئی

291
forecast

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے عوام کو الرٹ رہنے کا اشارہ دیتے ہوئے  29 جون سے یکم  جون  تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات  نے شدید گرم موسم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز بدھ کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے جبکہ  جمعرات کو بھی موسم شدید گرم اور خشک رہ سکتا ہے، پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔