سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو اپنی طاقت کا پتہ نہیں، اعتزاز احسن

531
wasted time

اسلام آباد :س سابق وفاقی وزیر داخلہ اعتزاز احسن نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سب کیسز میں ریلیف ملنے جا رہا ہے،سائفر کاکیس تو صفر ہے، توشہ خانہ کا کیس 5منٹ میں اڑ جائے گا،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو اپنی طاقت کا پتہ نہیں،جو دباؤ ڈالتے ہیں توہین عدالت تو ان پر لگنی چاہیے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ   ہائیکورٹ کے ججز اس بات پر متفق ہیں کہ ایجنسیوں کی جانب سے پریشر ڈالا جاتا ہے، ججز کے پاس بڑا ہتھیار ہے، ان کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے،ججز کاخط سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے سے بات کھلی ہے،ہائیکورٹ کے ججز اس بات پر متفق ہیں کہ ایجنسیوں کی جانب سے پریشر ڈالا جاتا ہے،جو دباؤ ڈالتے ہیں توہین عدالت تو ان پر لگنی چاہیے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو اپنی طاقت کا پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر بنائے  کیسز انتہائی بیہودہ ہیں،سائفر کاکیس تو صفر ہے، توشہ خانہ کا کیس 5منٹ میں اڑ جائے گا،بانی پی ٹی آئی کو سب کیسز میں ریلیف ملنے جا رہا ہے۔