دوسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر، دیور اور سسر کا خاتون پر بدترین تشدد

218

لاہور: شوہر نے دوسری بیٹی کی پیدائش پر دیور اور سسر کے ساتھ  مل کر اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے پر بیٹی پیدا ہونے پر خاتون پر تشدد کرنے والے شوہر، اس کے بھائی اور والد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدس یاسین نامی خاتون کی پہلے سے ایک بیٹی تھی، جس کے بعد اس کا شوہر بیٹا پیدا ہونے کا متمنی تھا، تاہم ایک بار پھر لڑکی ہی پیدا ہونے پر شوہر حافظ مزمل، اس کے بھائی تجمل اور والد اسلم نےخاتون پر بدترین تشدد کیا، جس پر خاتون نے ملزمان کے خلاف تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج کروایا تھا۔