کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میونسپل ٹیکس سے متعلق زیرالتو کیس کا فیصلہ جلد جاری کرے کیونکہ حکم امتناع کے باعث اب تک کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) 11ارب روپے کی ٹیکس کلکشن نہیں کرسکی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ہر شہری کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے، عدالت میں زیرالتو معاملے پر اب تک کیایم سی 11ارب روپیکی ٹیکس کلکشن نہیں کرسکی، کے ایم سی کو پیسیملیں گیتو ہی پارک، سڑکوں کی تعمیر اور کھیلوں کے میدان تعمیر ہوسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کیالیکڑک کو جمع کیا گیا ٹیکس کا 7فیصد فیس کی مد میں کے ایم سی ادا کریگا، ہم یہ ٹیکس حاصل کر کے کیایم سی کے بجٹ میں اضافہ کرسکتے ہیں،ہمارا کے الیکڑک کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے، اگرعدالت اجازت دیگی تو ہی ہم یہ ٹیکس جمع کرسکیں گے۔
میئر کراچی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نیاس ٹیکس کی کلکشن کے حوالے سے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے، اگر وکیل کو فیس نہیں ملیگی تو اس کا گھر کیسے چلے گا، اگر صحافی کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی تو اس کا کچن کیسے چلے گا۔
میئر کراچی نے سندھ ہائی کورٹ سے معاملے کا فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کی۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ گلستان جوہر کیانڈپاس میں لگے پیور بلاک کو ایڈجسٹ کیا جارہا ہے، کوئی نئی سڑک نہیں بن رہی، صرف پیور بلاکس کو درست حالت میں لگایا جارہا ہے۔