کراچی میں نادرا دفاتر رات میں بند رکھنے کا اعلان،شہریوں میں تشویش کی لہر

378
NADRA offices in Karachi closed

کراچی: پہلے سے پریشان کراچی کے شہریوں کو نادرا نے دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے،نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے کل28مئی2024 بروز منگل سے رات کے اوقات میں کراچی کہ 3میگا سینٹرز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے کراچی کے شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے مزید آزمائش میں ڈال دیا ہے، 24گھنٹے سروس فراہم کرنے والے کراچی میں قائم نادرا کہ 3میگا سینٹرز کل رات 12بجے سے صبح8بجے تک بند رہے گے۔

کراچی کی ڈھائی کروڑ آبادی کے لیے قائم نادرا کے تین میگا سینٹرز میں پہلے ہی عوام کا بے انتہا رش ہوتا ہے، ہزاروں شہری روزانہ اپنے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے نادرا کہ 24/7 سروس فراہم کرنے والے میگا سینٹرمیں آتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں کراچی میں جاری شدید گرمی کے باعث بیشتر شہری رات کے اوقات میں نادرا کے میگا سینٹرز اپنے کام کے سلسلے میں جاتے ہیں لیکن اب شہری نادرا کے 24گھنٹے سروس فراہم کرنے والے نادرا کے تین میگا سینٹرزسے صبح 9تا رات 12بجے تک15گھنٹے کی سروس سے مستفیدہوسکے گے ۔

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے کراچی میں اپنے دفاتر میں اضافہ کرنے کے بجائے کل سے رات کے اوقات میں3میگا سینٹرز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے،کراچی میںنادرا کے دفاتر کے باہر شہریوں کے رش ہونے کے باوجود شہری نادرا کی سروس سے محروم رہیں گے۔

اس حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی ترجمان کے مطابق چند ناگزیر انتظامی و تکنیکی وجوہات کی بنا پر نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)ریجنل ہیڈ آفس کراچی کے زیرِ انتظام نادرا کہ تین میگا سینٹر زرات کے اوقات میں بند ر ہیں گے، میگا سینٹر ڈی،ایچ،اے 28مئی 2024بروز منگل رات 12بجے سے صبح8بجے تک، میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد29مئی 2024بروز بدھ رات 12تا صبح 8بجے تک اسی طرح میگا سینٹر سیمنر چورنگی 30مئی2024بروز جمعرات کو رات 12تاصبح 8بجے تک بند رہیں گے اس ضمن میں شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔