یوم تکبیر پر عام تعطیل: کراچی میں میٹرک کا پرچہ ملتوی، سندھ بھر کے اسکول بھی بند رہیںگے

331
Matriculation paper postponed

کراچی: ملک بھر کل 28 مئی کو یوم تکبیرپرعام تعطیل کے موقع پر شہرقائد میں میٹرک کا پرچہ ملتوی، سندھ بھر میں اسکول بند ریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کل 28 مئی کو یوم تکبیر منانے کیلئے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ایسے میں شہرقائد میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق 28، مئی کو ملک بھر میں (عام تعطیل) یوم تکبیر کا دن منانے کی وجہ سے بورڈ کے تحت ہونے والا پرچہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ لہٰذا ملتوی شدہ پرچہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 29، مئی کو ہونے والا پرچہ پہلے سے دیئے گئے نئے شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے عام تعطیل کے اعلان پر صوبے میں چھٹی کا اعلان کردیاہے ایسے میں سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔