کراچی: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، مولانا زیرک سیاست دان ہیں اور پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں ان کو اپنی سیاست اور ذات بچانا پڑے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت کو دیکھ کر بجٹ بنایا جانا چاہیے، ملک کی معیشت اس وقت بہتر نہیں ہے یہ بات سب کو پتہ ہے، ملک میں اس وقت 80 لاکھ ملازمین ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 30 فیصد اضافہ ہونا چاہئے اس کے علاوہ صحت اور تعلیم کے فنڈز میں اضافہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ سالوں میں پارلیمنٹ سے بھاگنے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام نہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔