کراچی: شہر قائد کو محفوظ بنانے کے حوالے سے سیف سٹی منصوبے کے لیے 3ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری کر دی گئی۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ 12 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبے سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی، سیف سٹی منصوبہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں تک وسیع کیا جائے گا۔