اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بطور آئرن برادر پاکستان نے تائیوان پر ہمیشہ چینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر انہوں نے ایک پوسٹ جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک آہنی بھائی اور چین کے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر پاکستان نے ہمیشہ تائیوان پر چینی موقف کی اصولی حمایت کی ہے اور کرتا رہے گا۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی تبدیلی سے تائیوان کے مسئلے پر معروضی حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔