کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی نے کہا کہ کراچی کے عوام پر کے الیکٹرک کے 70 ارب روپے واجب الادا ہیں ۔
سی ای او کے الیکٹرک کہا کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی وزیر بلدیات سعید غنی کریں گے۔