راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ اٹک سے کانگو وائرس کے متاثرہ 3 مریض بینظیر بھٹو اسپتال لائے گئے تھے، جن میں سے 2 انتقال کرگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو اسپتال میں لایا گیا کانگو وائرس کا تیسرا مریض تاحال زیر علاج ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جنید نے بتایا کہ کانگو جان لیوا وائرس ہے،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے ،بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں، مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا، تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔