بیشکیک سے آنے والے طلبا اپنی مرضی سے پاکستان واپس آ رہے ہیں: ترجمان دفترخارجہ

254

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بیشکیک سے آنے والے طلبا اپنی مرضی سے پاکستان واپس آ رہے ہیں۔

  میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا حملوں کے بعد عدم تحفظ اور ٹراما کا شکار ہوئے، طلبا کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ان کے انخلا کے انتظامات کرنا پڑے

 ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ قتل اور ریپ تک کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جن کی وجہ سے طلبا نے حکومت سے درخواستیں کیں، جس سنسنی خیز انداز میں فیک نیوز اورغلط اطلاعات پھیلائی گئیں اس وجہ سے خوف میں اضافہ ہوا۔ 

 ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا اپنی یونیورسٹیز اور والدین سے مشاورت کے بعد واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ خود کریں گے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ جو طلبا واپس آنا چاہتے ہیں ان کو وطن واپس لایا جائے۔