کراچی سمیت اندرون سندھ میں شدید گرمی، پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

308
Good news for citizens

 کراچی: شہر قائد سمیت اندرون سندھ میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاری ہے،  جمعہ کو کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں مغرب کی سمت سے 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دوسری جانب اندرون سندھ میں بھی گرمی کی شدید لہر برقرار ہے گزشتہ روز جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

اندرون سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں جبکہ گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، گرمی کی یہ لہر 27 مئی تک برقرار رہے گی۔