سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ کی ٹی 20 ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میری آئی پی ایل کے دوران اس حوالے سے چھوٹی موٹی گفتگو ہوتی رہی ہے، گفتگو میں میری کوچنگ میں دلچسپی جاننے کی کوشش کی گئی، میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا لیکن زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے، میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔
رکی پونٹنگ کا کہنا تھا ٹیم کے اگر آپ کوچ ہوں گے تو پھر آپ آئی پی ایل میں کوچ نہیں ہو سکتے، نیشنل ٹیم کا کوچ ہونے کا مطلب سال میں 10، 11 ماہ کی نوکری ہے۔ یہ میری طرز زندگی میں فٹ نہیں ہوسکتا، جس سے میں لطف اندوز ہوں۔