پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم

456

لاہور:پنجاب حکومت نے عوام کی آسانی کے لیے عیدالاضحی کے حوالے سے پاکستان کی پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم کردی ہے، جس کے بعد ہر شہری اپنے پسند کے جانور گھرپہنچنے کے بعد رقم ادا کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کےترجمان نے کہاکہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کی گئی ایپ میں جانوروں کی تصاویر، ویڈیو، وزن، قیمت اور بیوپاری کا رابطہ نمبر موجود ہوگا۔

پنجاب حکومت کے اس اقدام سے منڈیوں میں رش کم ہونے کیساتھ ساتھ پٹرول اور وقت کی بچت ہوگی، راستے میں رقم چھین جانے یا کسی اور حادثے کا شکار ہونے کا خطرہ بھی ختم ہوگیا ہے، عوام نے آن لائن کیٹل مارکیٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔