وزیراعظم ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کیلیے کل تہران جائینگے

174

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شریک ہونے کے لیے کل تہران جائیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  کی نماز جنازہ میں شریک ہونے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کل تہران کے لیے روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔