اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی وفات پر کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی کی شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات سے پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا، ابراہیم رئیسی بصیرت رکھنے والے لیڈر تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا، ان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے سنگ میل تھا۔