اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ترجمان رؤف حسن نامعلوم افرادکے حملے میں زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان پر وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی سیون مرکز میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے باہر نکلے تو اچانک سے کچھ نامعلوم افراد نے رؤف حسن پر حملہ کردیا، پی ٹی آئی کے کارکنان نے رؤف حسن کے زخمی ہوتے ہی انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچادیا ۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ رؤف حسن پر اچانک سے 4 حملہ آوروں نے کسی دھاتی آلے سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ترجمان کے چہرے پر زخم آئے ہیں، جن سے خون نکل رہا تھا۔