اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدمحمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے،ہم نے نہ کسی کے آگے سرینڈر ہونا ہے نہ ہی ڈرنا ہے، پاکستان میں آئین کی بالادستی کی بات کرتے رہیں گے۔
قائد اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ پاکستان آئین کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے دن بدن کمزور ہوتا جا رہا ہے ،غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے ،ہم نے نہ کسی کے آگے سرنڈر ہونا ہے نہ ہی ڈرنا ہے پاکستان میں آئین کی بالادستی کی بات کررہے ہیں جب تک ہم آہنگی نہ ہو گی مشکلات پیدا ہونگی انسان غصہ تب ہوتا ہے جب اس کے ساتھ بے انصافی کی جاتی ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈاکٹرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
اس موقع سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کوئی معاشرہ آئین کہ حکمرانی کے بغیر نہیں چل سکتا،چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اگر اسی طرح آئینی حدود پامال کیں تو ہم یہ نہیں کرنے دینگے،عہدے چھوٹے ہوتے ہیں مقصد اہم ہوتا ہے ،اپنی زندگی کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رکھ لیا ہے۔ب
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خودبھی کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی خیبرپختونخوا بھی جانے نہیں دے رہے۔ بطور اسپیکر پہلی بار تاریخ میں قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ بچت کی، بحثیت اسپیکر 52 کروڑ روپے بچت کی تھی ،ہم سب نے ملک و قوم کے لئے سوچنا ہو گا۔
اسد قیصر نے کہا کہ میڈیا پر اب قدغن بڑھتی جا رہی ہیں پہلے قومی اسمبلی اب پنجاب میں قانون لایا جا رہا ہے ،میڈیا کا گلا دبانے کے لئے اس قسم کے بل لائے جا رہے ہیں، میڈیا کا گلا دبانے کے لئے جو بل لائے جا رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں۔