کراچی : چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان کی ہدایت پر سخی حسن چورنگی پر ہیٹ اسٹروک کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ۔
چیئرمین کی جانب سے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ میں عام شہریوں کیلیے ٹھنڈے مشروبات انتظام کیا انتظام کیا گیا ۔
یاد رہے کہ موسم گرما میں جب ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جائے یا پھر ہوائیں چلنا بند ہوجائیں تو ٹمریچر بڑھ جانے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے ہیٹ اسٹروک کے خطرات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔
ماحولیاتی گرمی جسے ہیٹ اسٹروک بھی کہا جاتا ہے اس سے جسم کا درجہ حرارت 40.6 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہو جاتا ہے جس سے صحت مند انسان کے بلڈ پریشر میں کمی ہوجاتی جو موت کا بھی سبب بن جاتی ہے۔
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ آسان احتیاطی تدابیر اپنا کر ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکتا ہے اس لیے اس سے بچاؤ میں سر پر کپڑا رکھنا یا پھر غیر ضروری کام سے گھر سے باہر نہ نکلنا اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کرنا شامل ہے جس سے انسانی جسم کا ٹمریچر ٹھیک رہتا ہے ۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر صوبائی حکام نے عام لوگوں کے لیے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ضروری اقدامات کریں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شیر خوار، بوڑھے افراد، کھلاڑیوں اور آؤٹ ڈور ورکرز کو ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔