چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے منی ٹریل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے متعلق کہا کہ وہ منی ٹریل دیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن ناکام رہا ،عمران خان کو قوم سے قربانی مانگنے کی شہباز شریف کی بات پر حیرت ہوئی۔ فارم 47 کی حکومت اب لوگوں کی زبان کو بند کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہتک عزت والے قانون کی عمران خان نے مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی ہتک عزت کے قانون کی مخالفت کرتی ہے۔