اسلام آباد: سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن پر حملہ انتہائی بزدلانہ حرکت ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق نگراں وزیراعظم نے کہا رؤ ف حسن پر حملہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے، اس طرح کے اقدامات جو شروع ہو گئے ہیں اس سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے بھی یہ حرکت کی ہے یہ کوئی اچھا پیغام نہیں دیا گیا۔ ایک سوال پر کہ کیا بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں؟انہوں نے کہا کہ سب اچھے کی امید رکھیں۔مذکرات جاری ہیں۔