ملک میں آئین پاکستان پر عملدرآمد نہیں ہورہا، محمود خان اچکزئی

366
The Constitution of Pakistan

 اسلام آباد: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں عوام بھوکے مر رہے ہیں بڑی وجہ آئین پاکستان پر عملدرآمدنہ ہونا ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ ملک اس لیے نہیں بنایاگیا تھا کہ لوگوں کی ماں بہن کو گالیاں دیں،تمام ادارے اپنی آئینی حدور کے اندر رہ کر کام کریں جب کہ بلوچ قوم پرست رہنماؤں نے کہا ہے کہ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے صاحبزادہ حامد رضا، ساجد ترین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اس مک کو ہر نعمت سے نوازا ہے ۔سورہ رحمن میں اللہ نے جو تمام نعمتیں بیان کی وہ سب پاکستان میں ہیںلیکن سوال یہ ہے کہ اس سب کے بعد بھی ہم بھوکے کیوں کر رہے ہیں؟اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے آئین کی پاسداری نہیں کرتے ہم چاہتے ہیں ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہو، چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدور کے اندر رہ کر کام کریں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان دن بدن ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب بڑھ رہا ہے اگر ہم نے ملک کو کو تباہ کرنے والوں کو ہاتھ نہ روکا تو یہ ملک نہیں رہے گایہ ملک اس لیے نہیں بنایا تھا کہ ہم لوگوں کی ماں بہن کو گالیاں دیں،حقیقی آزادی تب ہوگی جب لوگوں کے ووٹ سے منتخب لوگ ایوان میں پہنچیں گے اورجب ملک کی خارجہ پالیسی آزادی سے مرتب کی جاسکے گی ،سب ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تب ملک ترقی کرے گا۔نواز شریف کہتے تھے ووٹ کو عزت دو،ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اگر آئین کو روندا گیا تو ہم سب کو یہ اعلان کرنا چاہیے کہ ہم سب سڑکوں پر ہوں گے،ہم ہر صورت میں آئین پاکستان کا تحفظ یقینی بنائیں گے،یہاں ایک ووٹ خریدنے کے لیے 70 کروڑ دیئے جاتے ہیں  حقیقی معنوں میں خواتین کو ان کے حقوق دینا ہوں ،منتخب پارلیمان کو طاقت کا سر چشمہ بنانا ہوگا,10 سال کے اندر عوام کی حکمرانی یقینی بنائی جاسکتی ہے،آج ہماری حالت بہت خراب ہے،عدلیہ دباو میں ہے۔