کراچی میں دیسی لیموں مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا فروخت ہونے لگا

493
selling more expensive

کراچی: کراچی میں دیسی لیموں کی قیمت مرغی کے گوشت کی قیمت سے زیادہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے آتے ہی جہاں دیگر اشیائے خورد و نوش کی قمیتیں آسمان تک جا پہنچتی ہیں وہیں اس بار لیموں کو بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لیموں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد کراچی کی مارکیٹوں اور بچت بازاروں میں ایک پاؤ لیموں 150روپے اور فی کلو لیموں600 روپے کے حساب سے فروخت ہورہا ہے، جبکہ مرغی کا گوشت500روپے فی کلو کے حساب سے مارکیٹوں میںؓ فروخت کیا جارہا ہے۔

گرمیوں کا آسان اور سستا توڑ بھی مہنگا ہوگیا ہے، لیموں کے دام بے لگام ہوگئے، لوگ گرمی میں ٹھنڈک پانے کیلئے لیموں پانی جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں۔

بے خبر کمشنر کراچی اور پرائس کنٹرول کہ نااہل انتظامیہ کی وجہ سے لیموں کی مرغی کہ گوشت کی قیمت سے زیادہ ہوگئی ہے، لیکن متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

کراچی کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے شہر قائد میں لیموں پانی کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ انتظامیہ لیموں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔