ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

307

ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی جاں بحق ہوگئے ہیں،صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں صدر ابراہیم رئيسی کے ساتھ ایرانی وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان،گورنر تبریز، مشرقی آذر بائيجان کے گورنر مالک رحمتی ،ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان اور ہیلی کاپٹر کے عملے کے 4 ارکان بھی سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کچھ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ شدید دھند اور بارش کو قرار دیا گیا ہے ۔