تہران:ایران کے ملٹری چیف آف اسٹاف محمد باقری نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرحادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کوآرڈی نیٹر آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جو حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین الہیان امیر گزشتہ اتوار کو ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔