کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنا ہو گا، احسن اقبال

370
General elections

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنا ہو گا،  2025 کو ریواوئیول آف سپورٹس کے سال کے طور پر منانا چاہتے ہیں،ہمیں2028 کی اولمپک گیمز کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔

اسپورٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ اگلے سال سیف گیمز کا انعقاد ہو گا،سیف گیمز کی تیاری کیلئے  نیشنل گیمزاور قائد اعظم گیمز کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں،کھلاڑیوں کیلئے انڈونمنٹ فنڈز قائم کرنے جا رہے ہیں،کھلاڑیوں کیلئے  ہیلتھ کازڈ کا اجرا بھی کرینگے،ہاکی کے کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ  کھیلوں میں دھڑے بندی کو ختم کرنا ہو  گا جبکہ 2028 کی اولمپک گیمز کیلئے  ٹاسک فورس بنائینگے، ہم 2025 کو ریواوئیول آف اسپورٹس کے سال کے طور پر منانا چاہتے ہیں،ہم نیاس ورکشاپ میں کھیلوں کی بحالی کو فو کس کرنا ہے۔