اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس یحیٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز ،سینئر وکلاء اور اسٹاف نے شرکت کی تامم میڈیا کو کوریج کے لیے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج آذربائیجان جا رہے ہیں اور وہ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے۔