پنجاب میں تعطیلات کا معاملہ:آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی مخالفت

403
uniform

لاہور: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن  نے پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی موسم سرما کی تعطیلات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولز کو 15 جون تک کھولا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن  کے رہنماؤں نے کہاکہ  اسکولز یکم جون سے 15 جون تک کھولنے کی اجازت دی جائے، صبح 7بجے سے 10 بجے تک اسکول کھولیں جائیں تاکہ بچوں کی پڑھائی کا نقصان کم ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ کلا نہم اور دہم تک مختصر دورانیہ کے لیے سمر کیمپ کی اجازت دی جائے، کبھی گرمی اور کبھی سردی کے نام پر اسکولز بند کرنا معمول بن چکا ہے، کبھی سیکیورٹی کے نام پر اسکولز بند کیے جاتے ہیں تو کبھی دیگر مسائل کی وجہ سے تعلیمی ادارے سب سے پہلے بندکیے جاتے ہیں، حکومت چھٹیوں کے نوٹی فکیشن پر نظر ثانی کرے ۔