عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس سماعت کے لیے مقرر

84
jail trial reserved

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا نیا لارجر بینچ بنایا گیا ہے، جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی شامل ہوں گے۔

عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس کی سماعت 21 مئی کو کی جائے گی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں  کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا، جس  کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی حصہ تھے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے  چیف جسٹس سے مشاورت کےبغیراپنی رائے کوفیصلہ قراردے کراپ لوڈ کرایا تھا جس میں دونوں  ججوں  نے  ٹیریان کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔

تاہم چیف جسٹس کےدستخط سےفیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث معاملے کی انکوائری کا آرڈرکیا گیا تھا اور چیف جسٹس آفس نے 2 ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بہنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔