پاکستان اور چین نے ٹیکنالوجی سمیت میگا پراجیکٹس پر کام کو تیز کرنے  پر اتفاق کر لیا

411
investing

اسلام آباد:پاکستان اور چین  نےایم ایل 1 ریلوے لائن، گوادر پورٹ، قراقرم ہائی وے کے منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق  کر لیا ہے ۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ بیجنگ میں منعقدہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بیجنگ کے درمیان تعلقات علاقائی امن کے لیے ایک ستون کے طور پر کام کرتے ہیں  جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے شانگلہ دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری  کے دوسرے مرحلے میں زراعت، کان کنی، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعت جیسے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی عہد کیا۔

انہوں نے CPEC میں تیسرے ملک کی شمولیت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر  بھی اتفاق کیا اور پاکستان کے لیے چین کی جاری حمایت اور ترقیاتی امداد کی تعریف کی۔

 قراقرم ہائی وے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جغرافیائی علاقے خنجراب سوست سرحدی کراسنگ پر جلد ہی آپریشن شروع کرنے پر اتفاق کیا ہوا ہے ۔